مکرمی! جناب وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنی تقریر میں جنرل سیکرٹری کی توجہ اس امر کی طرف احسن طریقے سے دلائی۔ اور متنبہ کیا کہ بغاوت کی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تصادم کا ہی خطرہ نہیں بلکہ عالمی جنگ کا خدشہ بھی موجود ہے، کشمیریوں نے 70 سال اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا انتظار کیا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں کشمیر سے متعلق حکومت کی حکمت عملی اور وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب درحقیقت پوری قوم کی آواز ہے بھارت اسلحے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔ لہٰذا پاکستان اس سے آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اس قابل ہے کہ اگر دشمن اس پر میلی آنکھ رکھے گا تو وہ اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ بھارت نے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اوڑی بریگیڈئیر ہیڈ کوارٹرز پر حملے اور پاکستان میں سرجیکل سراٹیکس کا ڈرامہ رچایا۔ مگر اس سازش کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی۔ مسئلہ کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے۔ اگر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو بھارت کی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ ہی نہیں بلکہ عالمی جنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔ جس سے عالمی دنیا کا امن تباہ ہوگا۔ اس لئے اقوام متحدہ بھارت اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کو ممکن بنایا جائے۔ (اے جے چودھری، لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38