مکرمی! چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے، اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ چین کی سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس میں ہزاروں ڈالرکی نئی سرمایہ کاری بھی آئیگی۔ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اس منصوبے سے پاک چین دوستی کے نئے روشن دور کا آغاز ہوا ہے۔ ان منصوبوں کا عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا اور ملک ترقی کرے گا۔(ملک محمد عقیل ارشاد، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024