مکرمی! دفتر میں سائلان کی درخواستوں کا انبار لگ گیا۔ متعلقہ اہلکار نے مہاراجہ صاحب سے عرض کی حضور درخواستیں بہت جمع ہو چکی ہیں احکام صادر فرمائے جائیں حکم ہوا درخواستیں لے آئو۔ انہیں دو برابر حصوں میں تقسیم کرو فرمایا دائیں طرف والی منظور اور بائیں طرف والی نامنظور۔ یقیناً اس کی روح جہاں کہیں بھی ہو گی خوش ہو گی کہ حکومت پنجاب سکھا شاہی انصاف کا علم بلند کئے ہوئے ہے ملک کی عدالتوں نے واضح فیصلہ دیا کہ پنشنرز کی سرنڈرڈ پنشن کی بحالی پر اس میں وہ تمام اضافے شامل کئے جائیں جو اپنی بقایا حاصل کردہ پنشن پر لیتا رہا ہے حکومت پنجاب نے کمال استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جب کہ دوسرے صوبوں اور وفاق نے عدالتی فیصلوں کا پورا پورا احترام کرتے ہوئے ضعیف پنشنرز کو وہ تمام مراعات دے دیں جن کا حق ان کو عدالت نے دیا تھا۔ تاہم پنجاب گورنمنٹ نے رنجیت سنگھی انصاف کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تمام پنشنرز کو سرنڈرڈ پنشن پر بوقت بحالی تمام اضافے دے دیئے۔ (اعجازاحمد، اسلام آباد کالونی سرگودھا)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024