Waqt News
Wednesday | January 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • (May God Protect Our Troops (3
  • جام پور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن‘ سڑکیں کھل گئیں 
  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
  • ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟
  • سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی صدر کا رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے تبادلہ خیال

انسانیت کا منشورِ اعظم …خطبہ حجتہ الوداع

Oct 05, 2014 1:19 AM, October 05, 2014
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
انسانیت کا منشورِ اعظم …خطبہ حجتہ الوداع

خطبہ حجتہ الوداع وہ منشورِ اعظم ہے جسے موضوعِ انسانیت کہاجائے تو بے جا نہ ہو گا یہ خطبہ شہنشاۂ معظم نبیِ رحمتؐ نے آج سے تقریباً پندرہ سو سال پہلے میدانِ عرفات میں جبلِ رحمت پر کھڑے ہو کر کم و بیش ایک لاکھ انسانوں کے سامنے ارشاد فرمایا تھا۔ جس کو بنیاد بنا کر 1215 عیسوی میں برطانوی حکومت نے ایک آئین تیا ر کیا جسے میگنا کارٹا کہتے ہیں ۔ خطبہ حجتہ الوداع اُس معلم اعظمؐ کا پیش کر دہ وہ پہلا منشورِ آدمیت ہے جس کے ہر لفظ میں روانی اور ہر سطر میں حسنِ معانی چھپا ہوا ہے ۔ یہ ایک ایسے اُمّی لقب کا شاہکارِ عظیم ہے جس کے مخزنِ عمل کے سامنے دنیائے کفر کے تمام ابو جہل دم بخود ہیں ۔ جس سے زمانہ تا ابد علوم کی تحصیل کرتا رہے گا۔ آپؐ نے یہ خطبہ اس وقت ارشاد فرمایا جب آپ کی حیاتِ مبارکہ کا سورج زندگی کی شام میں اتر رہا تھا۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو! میری باتیں غور سے سنو شاید آج کے بعد اس جگہ پر ہماری ملاقات دوبارہ کبھی نہ ہو سکے۔ یاد رکھو آج کے دن زمانۂ جاہلیت کے تمام القابات اور رسوم و رواجات میرے قدموں کے نیچے ہیں۔ تمہارا رب ایک ہے۔ تم سب آدم کی اولاد ہو۔ رنگ و نسل برتری کا معیار نہیں بلکہ اللہ کی نظر میں معزز وہ ہے جو فتویٰ پر تقویٰ کو ترجیح دیتا ہے۔ خبر دار! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔ دوسروں کا حق نہ مارنا، ظلم و زیادتی نہ کرنا، اخوت و محبت کے دیئے جلائے رکھنا۔ امانت میں خیانت نہ کرنا، اپنی روزی کو سود سے پاک رکھنا، والدین ، بیوی بچوں، ہمسایوں، رشتہ داروں اور غلاموں کے ساتھ نیک سلوک کرنا، امیر کی اطاعت کرنا اگرچہ وہ ناک کٹا حبشی ہی کیوں نہ ہو ۔ کتاب و سنت کی روشنی سے اپنی زندگیوں کو مزّین رکھنا۔ آخر میں آپؐ نے حاضرین سے شہادت لی کہ کیا میں نے اللہ کا پیغام آپ تک پہنچا دیا ہے۔ سب بیک زبان ہو کر بولے ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپؐ نے اللہ کا پیغام ہم تک کماحقہ ، پہنچا دیا ہے۔ اس پر رسول رحمتؐ نے آسمان کی طرف تین بار انگلی اٹھا کر کہا اے خدا گواہ رہیو۔

 نااہل حکمران انتقامی کاروائیوں میں اندھے ہوچکے :خرم دستگیر

خطبہ کے اختتام کے فوراً بعد میدانِ عرفات میں آیتِ تکمیل نازل ہوئی اس طرح سورۃ المائدہ کی اس آیت پر قرآن بھی اور دین بھی مکمل ہو گیا۔ اس آیت میں اللہ نے اعلان کر دیا ’’آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور تمہارے لئے اسلام بطورِ دین پسند کیا‘‘ جس وقت آپؐ نے یہ خطبہ ارشاد فرمایا اس وقت انسانی عقل و خرد پر تشکیک کے سائے اور وہم و گمان کا فسوں محیط تھا۔ حسنِ نظر بھی اور نورِ سحر بھی ایک سراب لگتا تھا ۔ دراصل اس خطبے کی ابتدا بطن ِ حرا سے ہوئی اور جس کی روشنی سے چہرۂ کفر پر موجود تمام نقاب بے نقاب ہو گئے۔ اور جس کے بعد ظلم کی شب کا غرور اتر گیا ۔ اور یوں انسانیت کی گنگ زبانوں سے توحید کے نغمے ابلنے لگے۔ اور چار دنگِ عالم میں اسلام کا پرچم بلند ہونے لگا۔ یہ خطبہ ایسا بلیغ الکلام اور فصیح البیان تھا جسے رفیع المقامؐ نے ایسی دلنواز زبان اور دلنشین ادا میں لوگوں کے سامنے پیش کیا جس کی مثال دنیا میں ناپید ہے۔ یہ صرف ایک خطبہ نہیں تھا بلکہ ایک ضابطۂ زندگی ہے اور اہلِ جہاں کے لیے ایک مکمل نصاب ہے۔ یہ فکروبصیرت کا ایسا باب ہے جو مردہ دلوں کے لیے درسِ حیات اور دورِ جہالت کے خاتمے کا اعلان تھا۔ یہ قصر ِ ایمان کی وہ پختہ بنیاد ہے جس کی ہیبت سے طاغوت کے درو دیوار تھر تھراتے ہیں۔ یہ نفرت اور ظلم کے جھلسے ہوئے صحرائوں میں لطف و کرم کا برستا ہوا ایک سہانا بادل ہے جس سے انسانی فکر کی بنجر زمیں سیراب ہوتی ہے۔ یہ خطبہ انسانی تہذیب و تمدن کا پاسبان ہے۔ جس کی برکت سے ظلمت کو تابانی اور ادراک کو خدا کا عرفان ملا۔ یہ آئینِ حیات کا وہ جریدہ ہے جس نے بشریت کو تشکیک کی دلدل سے نکال کر یقین کی منزل کا راستہ دکھایا۔ یہ وہ دستورِ زندگی ہے جو چشم بصیرت کے لئے نور اور انسانیت کے لیے فکرو عمل کا ظہور ہے۔ وادیِ فاران میں روشنیون کا ایک ایسا جلوس ہے جس کی چمک نے انسانیت کے دل کے دریچے روشن کر دئیے اور جس کے اجالوں سے شمس و قمر کو ضیاء ملی یہ دنیا کا عظیم چارٹر اہلِ دنیا کے لیے موجبِ فوزوفلاح بھی ہے اور امن کا گہوارا بھی۔ آج جبکہ ایک طرف مکروفریب ہم سفر ہیں اور دوسری طرف جورو جفا ہم رکاب ہیں ۔ ایسے میں یہ خطبہ ہر انسان کے قلب و نظر میں موجود تکبر اور رعونت کے اماموں کے لیے ایک ننگی تلوار ہے جس کی ضرب سے حسنِ نظر اور نور سحر کے چشمے پھوٹتے ہیں جو عقل و خرد پر محیط وہم و گمان کے تسلط کے خاتمے کا اعلان ہے۔

 ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرے گی:چیئرمین واسا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ڈاکٹر افتخار حیدر ملک


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • وزیر اعظم عمران خان ضلع خیبر پہنچ گئے

    Aug 13, 2020 | 15:39
  • قائد اعظم محمد علی جناح کا145واں یوم ولادت

    Dec 25, 2020 | 09:30
  • ماضی میں سیاستدان غلط راستے پر چل کر نشان عبرت بنے، وزیر ...

    Dec 23, 2020 | 13:58
  • کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبر ہے، وزیر اعظم

    Dec 22, 2020 | 10:49
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

    Jan 27, 2021 | 00:00
  • ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: امریکی قانون ٹرمپ کو کہاں کھڑا کرے گا؟

    Jan 26, 2021 | 23:55
  • سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی صدر کا رابطہ، ...

    Jan 26, 2021 | 23:51
  • میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس آمد، لوگوں سے ملاقاتیں، ...

    Jan 26, 2021 | 21:22
  • مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرگلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب ...

    Jan 26, 2021 | 21:20
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  • قومی اسمبلی اپوزیشن ارکان لابی کے دروازے میں ...

    Jan 26, 2021
  • ذہنی دباؤ کا شکار بھارتی فوج، اداس ٹرمپ، کراچی ...

    Jan 26, 2021
  • تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

    Jan 26, 2021
  • ـ"کپاس پیداوار میں کمی وجوہات"

    Jan 26, 2021
  • 1

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 2

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 3

    شمالی وزیرستان:  5 دہشت گرد جنم واصل

  • 4

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 5

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 1

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • کرونا ویکسین کی فراہمی؟

    Jan 26, 2021
  • گمشدہ عہد وفا

    Jan 26, 2021
  • ہاتھی کا پائوں… 

    Jan 26, 2021
  • پاکستان ،امریکہ اور جو بائیڈن 

    Jan 26, 2021
  • کیا سود ناگزیر ہے؟

    Jan 26, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 26, 2021
  • ابا جی، ڈیڈی اور پاپا

    Jan 26, 2021
  • پٹرولیم مصنوعات اور بجلی مزید مہنگی 

    Jan 26, 2021
  • 1

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 2

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • 3

    ملازمین کی تنخواہوں اور نپشن میں اضافہ کیا جائے 

  • 4

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 5

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 4

    ایثارووفاء

  • 5

    دعوت وتربیت 

  • 1

     خیرسگالی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    وحدت

  • 5

    حمایت

  • 1

    لذتِ گفتار

  • 2

    اقبال

  • 3

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 4

    شمع 

  • 5

    لذت

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ضروری بیان بازی اور کمزور سیاسی ...

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

  • 2

    امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے، چین کا بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ

  • 3

    سعودی عرب، ماں کی فریاد پر عدالت نے ایک ہی دن میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیا

  • 4

    سپر ٹنڈنٹس کو بھی 17 گریڈ میں ترقی دی جائے، ڈی جی سی اے اے سے اپیل

  • 5

    واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے اچھی خبر

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group