الیکشن ٹربیونل نے جواب دائر نہ کرنے پر جاوید ہاشمی کو 5 ہزار روپے جرمانہ کردیا
ملتان (آئی این پی) ملتان میں الیکشن ٹربیونل نے درخواست کا جواب دائر نہ کرنے پر این اے 149 سے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کو 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ جمعہ کو الیکشن ٹربیونل نے مخدوم جاوید ہاشمی کو ان کے خلاف دائر درخواست کا جواب دائر نہ کرنے پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو جواب دائر کرنے کا حکم دے دیا۔ جاوید ہاشمی کے خلاف انکے مخالف امیدوار نے درخواست دائر کی تھی۔