ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے محمد شامی اور جدیجا کی عمدہ باؤلنگ کی مدد سے اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم کو 85 رنز پر آؤٹ کردیا۔دبئی میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے دن ایونٹ میں پہلی مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 13 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر بمراہ نے وکٹ میڈن کراتے ہوئے کپتان کائل کوئٹزر کو چلتا کردیا۔اسکور 27 تک پہنچا تو محمد شامی نے بھی وکٹ میڈن کراتے ہوئے جیارج منُسے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس موقع پر ویرات کوہلی باؤلنگ کے لیے رویندرا جدیجا کو لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں رچی بیرنگٹن اور میتھیو کراس کو بھی چلتا کردیا۔اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم18ویں اوور کی چوتھی گیند پر 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں باؤلرز نے اپنے کوٹے میں صرف 15،15 رنز دیے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024