ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے دن ایونٹ میں پہلی مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 13 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر بمراہ نے وکٹ میڈن کراتے ہوئے کپتان کائل کوئٹزر کو چلتا کردیا۔اسکور 27 تک پہنچا تو محمد شامی نے بھی وکٹ میڈن کراتے ہوئے جیارج منُسے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس موقع پر ویرات کوہلی باؤلنگ کے لیے رویندرا جدیجا کو لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں رچی بیرنگٹن اور میتھیو کراس کو بھی چلتا کردیا۔