کاشتکار منظور شدہ گندم کے بیج کا انتخاب کریں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی مہر طالب
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) کاشتکار حضرات گندم کی منظور شدہ اقسام کی کا شت کرنے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ سے مفید مشوروں کیلئے مشاورت رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میلسی مہر طالب حسین نے کاشتکار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار حضرات منظور شدہ گندم کے بیج کا انتخاب کریں اور زمین کو بہتر انداز میں تیار کرنے کے بعد گندم کی فصل کاشت کریں ۔