گلاسکو عالمی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر نریندر مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
لندن (کے ایم ایس) برطانیہ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کے خلاف سیکڑوں کشمیریوں، پاکستانیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے جارج سکوائر گلاسگو پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرہ تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ کی کال پر کیا گیا اور بیلی حنیف راجہ نے اس کی قیادت کی۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری آزادی چاہتے ہیں، کشمیر میں نسل کشی بند کرو، کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرو، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو اور کشمیر میں قتل عام بند کرو‘ جیسے نعرے درج تھے۔ صدر تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ بیلی حنیف راجہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مودی کو انسانیت کے خلاف جرائم پر دنیا سے الگ تھلگ کیا جائے اور بھارت پر اس وقت تک معاشی پابندیاں عائد کی جائیں جب تک بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی مودی نے مسلمانوں پر مظالم ڈھانا بند نہیں کیا۔ پورے مقبوضہ جموں وکشمیر کو فوجی محاصرے میں لے کر ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔
مظاہرہ