کرونا وائرس کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں حالات قابو میں ہیں:وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آج وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی انٹر پروونشنل آن لائن ویڈیو کانفرنس میں صوبے بھر کے سکولوں کو کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ انٹر پروونشل کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد موجودہ حالات میں تعلیم کے حوالے سے اہم مسائل پر تمام صوبوں سے مشاورت کرنا تھا اور ساری صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ بات با آسانی آخذ کی جا سکتی ہے کہ فی الحال کرونا وائرس کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں حالات قابو میں ہیں. صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ طلبا اور اساتذ? کی زندگی سے اہم کچھ نہیں لیکن تعلیمی اداروں کو بلاوجہ بند کرنا طلبا کی پڑھائی کے حوالے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے. آن لائن کانفرنس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم، سیکرٹرییز سکول و ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و دیگر شریک ہوئے.
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ انتہائی اہم ہے کہ تعلیمی اداروں سے جڑے تمام سٹیک ہولڈرز ایس او پیز اور خفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں کیونکہ صرف اسی صورت میں ہم. اپنے بچوں اور اساتذہ کی خفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں. ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کل سکول دوبارہ بند کرنے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں. آخر میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہمارے طلباء اور اساتذہ کو اس وباء سے ہر ممکن مخفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور خفاظتی انتظامات پر مکمل اور جامع انداز میں عملدرآمد کرنے سے ہی اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے.