محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سرد اور اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ جمعرات کی صبح ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو منفی 4، قلات منفی 3، گوپس منفی 2 اور گلگت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38