یمن کی عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے سعودی عرب کی مصالحت میں ملک کے جنوبی حصے میں سرگرم علیحدگی پسندوں کے ساتھ اختیارات کی تقسیم کا معاہدہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 'ریاض معاہدے' کا مقصد یمن میں خانہ جنگی کے دوران ہونے والے تصادم کا خاتمہ ہے۔ریاض میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے جنہوں نے معاہدے کا اعلان کیا اور کہا کہ 'اس معاہدے سے یمن میں امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جبکہ سعودی عرب فریقین کے ساتھ کھڑا ہے۔'سعودی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس اور حکام نے کہا کہ 'یہ سعودی عرب کے لیے خوشی کا موقع ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے قریب ہو گئے ہیں، معاہدے کے تحت علیحدگی پسندوں کی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کو کئی وزارتیں دی جائیں گی، جبکہ جنوبی شہر عدن میں حکومتی رِٹ بحال ہوگی۔'اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن مارٹِن گِرفتھ نے فریقین کو معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے یمن میں اس خانہ جنگی کے خاتمے میں مدد ملے گی جس نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 'معاہدے پر دستخط یمن میں تصادم کے پرامن حل کی طرف بڑھنے کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کا اہم حصہ ہے۔
#/S
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38