چین کے صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ کی اعلیٰ لیڈر کیری لام سے بیجنگ میں ملاقات کی۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات چین کی دوسری انٹر نیشنل امپورٹ ایکسپو سے پہلے کی گئی۔ اس ملاقات میں انہوں نے کیری لام کی کارکردگی کو سراہا ۔ذرائع کے مطابق شی جن پنگ نے ہانگ کانگ میں کئی ماہ سے حوالگی قانون کے معاملے میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے کیری لام کی طرف سے ہانگ کانگ میں امن برقرا ر رکھنے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024