پاک بحریہ نے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی کو کمانڈر کوسٹ تعینات کیا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کی تقریب آج پی این ایس قاسم منوڑا کراچی میں ہوئی۔رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نےوائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے کمانڈر کوسٹ کا عہدہ سنبھالا۔
تقریب میں پاک بحریہ کےاعلیٰ افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔