پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔ ابھی تک ان تک ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی۔ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024