محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے، طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا آگے بڑھنے لگا، ماہا طوفان کراچی سے 675 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مرکز میں ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ماہا طوفان بتدریج کمزور ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان کے گرد ہواؤں کی رفتار 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان کے باعث باعث اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے بننے والے سمندری طوفان ''ماہا'' کا رخ عمان کی جانب ہے، آنے والے دنوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38