سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ کے ہاتھوں میں ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سلامی بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق اور محمد عرفان کی جگہ محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کینبرا کے اوول کے میدان میں کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا۔موسم اور پچ کنڈیشن کی بات کریں تو میچ کے شروعات میں موسم قدرے ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے اتوار کے روز کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
15،15 اوورز پر مشتمل میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔
قومی ٹیم نے کپتان بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔جواب میں آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور تین اوورز میں 41 رنز بنا لئے کہ اس دوران بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا جو بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا۔