مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کا جلوس چونگی نمبر22 سے شروع ہو گا
راولپنڈی (عزیز علوی ۔ ۔تصاویر سہیل ملک )مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے ناظم اعلیٰ علامہ رضاء المصطفیٰ نورانی ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ اشفاق احمد ، ناظم اطلاعات محمد عامر صدیقی اور ناظم اعلیٰ جلوس یاسر بشیر نے ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتتاحی تقریب میلاد چوک چونگی نمبر22 میں زیر صدارت پیر سید آل حبیب علی خان آستانہ عالیہ اجمیر شریف اور زیر سرپرستی راجہ آصف علی خان منعقد ہوگی جس کی مرکزی صدارت سید قاسم حسین شاہ کریں گے جلوس کا روٹ چونگی نمبر22 سے چوہدری اقبال روڈ ٹنچ بھاٹہ روڈ سے آخری سٹاپ ٹنچ بھاٹہ ، ڈھوک سیداں چوک سے ڈھوک سیداں روڈ ، کمال آباد کلمہ چوک ، بابا گوہر علی شاہ ، چونگی نمبر22 سے خان محمد روڈ آدڑہ ، خٹک چوک ، کنٹونمنٹ بورڈ آفس روڈ ، مال روڈ ، اے ایف آئی سی سے حیدر روڈ ، پولیس سٹیشن روڈ صدر کوئلہ سینٹر ، نشتر سٹریٹ ، آدمجی روڈ ، احاطہ مٹھو خان ، مولوی محمد حسین سٹریٹ ، کباڑی بازار ، ریلوے روڈ تک ہوگا جہاں جلوس کی اختتامی دعا ہوگی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے زعماء نے کہا کہ جلوس کے تمام راستے برقی قمقموں ، بینرز ، ہینگراز اور ہولڈنگ سے سجا دیئے گئے ہیں فضاء آمد مصطفیٰ ﷺ مرحبا ، مرحبا سے گونج رہی ہے محافل اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے جہاں ذکر مصطفیٰ ﷺ بلند ہورہا ہے محافل اور درود پاک کی محفل بھی جاری ہیں شرکائے ایوان وقت نے کہا کہ جلوس کے روٹ کی سرکاری لائٹیں خراب پڑی ہیں روڈ کے کنارے فٹ پاتھ پر مٹی پڑی ہے اور جھاڑیاں اگی ہیں اکثر فٹ پاتھ ٹوٹے ہوئے ہیں کئی مین ہول ڈھکنوں کے بغیر ہیں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی انتظامیہ اس جانب فوری توجہ مرکوز کرے نالوں کی صفائی کرائی جائے ٹوٹی سڑکوں کے پیچ ورک ہونے چاہئے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے روٹ کا ایک ایک حصہ مرمت کے قابل ہے عید میلاد ﷺ کے مبارک لمحات میں شرکائے محافل کی آسانی کیلئے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ فوری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔