بوہڑبازار سے بھاری تعدادمیں غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بوہڑبازار سے بھاری تعدادمیں غیر رجسٹرڈ ادویات برآمدکرلیں ڈرگ انسپکٹروں جواداحسن اور نویدانورنے شہر کے معروف کاروباری مرکز بوہڑ بازارمیں نیشنل ہومیوسٹور اورمبین ہومیوسٹورسے بھاری تعدادمیں غیررجسٹرڈادویات برآمدکرلیں جن کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے دوالگ الگ کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکو بھجوادیئے گئے اس موقع پرڈپٹی کمشنرسیف اللہ ڈوگرنے ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ذاتی مفادات کی خاطرانسانی سے کھیلنے والوں کوکسی صورت چھوڑانہیں جاسکتا ۔