’’555‘‘گینگ اور گینگسٹرز گروپ کے پولیس کو مطلوب ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ بر آمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کا قانون کو چیلنج کرنے والے’’گینسٹرز ‘‘کے خلاف آپریشن جاری رہا’’555‘‘گینگ اور گینگسٹرز گروپ کے پولیس کو مطلوب ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ بر آمد،ایک دوسرے کے ساتھ انٹر لنک ہونے والے یہ قانون شکن گینگ راولپنڈی کے کئی مقامات کو کراچی کی طرز پر ’’نو گو ایریا‘‘ بنانا چاہتے تھے،متعدد ملزمان کا تعلق ظفر سپاری اور ولی خان سے نکلا،ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت اور ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پولیس نے پہلے سے گرفتار ’’555‘‘گینگ کے اہم ترین ملزم احتشام عرف وزیرستانی اور گینگسٹرز گروپ کے ملزم ثاقب کو گرفتار کیا یہ دونوں ملزمان پولیس کو متعدد سنگین واردارتوں میں بھی مطلوب بتائے جاتے ہیں۔