کراچی : خاتون کی قبر کی بے حرمتی‘ دو سلیب غائب
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں قبرستان میں مبینہ طور پر قبر کی بے حرمتی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی علاقے لانڈھی اسماعیل گوٹھ قبرستان میں مبینہ طور پر خاتون کی قبر کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے،لانڈھی کی رہائشی خاتون کو گزشتہ روز دفنایا گیا تھا۔خاتون کے چچا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قبرستان پہنچے، جہاں قبر پر سے دو سلیبیں ہٹی ہوئی تھیں، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ قبر کی بے حرمتی کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر علاقہ مکین اور پولیس قبرستان پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔