اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کےنئے شوکاز نوٹس پر آج سماعت ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کےنئے شوکاز نوٹس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ سماعت کریں گے جبکہ فردوس عاشق اعوان کو 29 اکتوبر کی عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف کی زیر التواء درخواست ضمانت پر بیان بازی کی گئی اورفردوس عاشق اعوان نے گفتگو سے تاثر دیا کہ عدالت نے نوازشریف کو کوئی خصوصی ریلیف دیا، فردوس عاشق اعوان نے زیر التواء مقدمے پر رائے دیکر بادی النظر میں توہین عدالت کی۔
واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے نیا نوٹس جاری کیا تھا اورعدالت نے تین دن میں فردوس عاشق اعوان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھاجبکہ عدالت نے 5 نومبر کو فردوس عاشق اعوان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کابھی حکم دیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024