اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں 8نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرنے کے ساتھ ساتھ قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔اس کے علاوہ سی ڈی اے کی تنظیم نو، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق پالیسی،نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ میجر جنرل عامر مجید کے بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ اور نادرا کے مالی سال 2019 کے آڈٹ کی منظوری بھی دے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38