منڈی بہاؤالدین;خون سفید ہوگیا ظالم باپ نے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کر دیا ،اکثر تشدد کانشانہ بناتا رہا ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائریل ہونے پر پولیس نے چھاپہ کر بچے کو بازیاب کر لیا اور ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے جائیداد کیلئے اپنے بھائی کی بیوی سے اسکے انتقال کے بعد شادی کی تھی,نواحی گاوں چھنی سیداں میں ثقلین شاہ نامی شخص نے اپنے دس سالہ سوتیلے بیٹے ذکی عباس کو بغیر کسی وجہ کے زنجیروں میں جکڑ کر قید کر دیا، اسے اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ،زنجیروں میں جکڑے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او ناصر سیال نے نوٹس لے لیا، پولیس تھانہ قادرآباد نے ملزم ثقلین شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور اسکے قبضہ میں مبحوس دس سالہ ذکی عباس کو بازیاب کرکے زنجیروں سے آزاد کروالیا ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزم ثقلین حسین کو گرفتار کرلیا ہے. ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کے انتقال کے بعد جائیداد کیلئے اسکی بیوی سے شادی کر لی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024