وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی میں بین الااقوامی درآمدی نمائش سے کلیدی خطاب کریں گے۔
چین کی وزارت تجارت کے مطابق ایک خطہ ایک شاہراہ کے ساتھ واقع 58 ملکوں کے ایک ہزار سے زائد اداروں کی کاروباری شخصیات افتتاحی نشست میں شریک ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ کے ساتھ واقع ملکوں کی مختلف کمپنیاں زرعی شعبے کی مختلف اقسام کی مصنوعات کی نمائش کررہی ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر خسرو بختیار، تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق دائود اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔