فیروزوالا: عنایت پارک اور علی پارک کا سیوریج سسٹم ناکارہ‘ مکینوں کا جینا محال
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے عنایت پارک اور علی پارک میں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے گندا پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق واسا حکام کو گٹروں کی بندش سے آگاہ کیا گیا جنہوں نے صفائی سے انکار کر دیا جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔