انٹر ڈسٹرکٹ گرلز سکولز و کالجیٹ کھیلوں کا شیڈول جاری
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹرڈسٹرکٹ سکولز اور انٹرکالجیٹ گرلز کھیلوں کے بقیہ مقابلے شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق انٹرکالجیٹ انٹرڈسٹرکٹ گرلز والی بال چیمپئین شپ 6 دسمبر کو بورڈ گرا¶نڈ جبکہ انٹرڈسٹرکٹ سکولز گرلز والی بال چیمپئین شپ 13 دسمبر کو بورڈ گرا¶نڈ میں کھیلی جائیگی جس کے بعد کرکٹ کا آغاز کیا جائیگا۔