شاہینوں نے کینگروز کے بعد کیویز کوبھی وائٹ واش کردیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈےسک)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔کیویز کی جانب سے گلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف نے کولن منرو کو بولڈ کردیا۔ مہمان ٹیم کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز کولن ڈی گرینڈ ہوم تھے جنہیں عثمان خان شینواری نے رن آو¿ٹ کیا۔ 96 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ولیم سن کی گری جو 60 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، شاداب خان کے اسی اوور میں گلین فلپس کو بھی 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا، ان کے اوور میں مارک چیپمین 2 اور سیفرٹ بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ ٹم ساو¿تھی بھی بغیر کھاتا کھولے رن ا?و¿ٹ ہوئے اور راس ٹیلر 7 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔آخری دونوں بلے بازوں کو وقاص مقصود نے ا?و¿ٹ کیا، فرگوسن اور سیتھ رینس ایک ایک رنز بناسکے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 119 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اور گرین شرٹس نے یہ میچ 47 رنز سے جیت 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان 3، وقاص مقصود اور عماد وسیم نے 2، 2 جب کہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔گرین شرٹس جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا لیکن 29 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 11 رنز بناکر فرگوسن کا شکار بنے جس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے۔ پاکستان کے دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 79 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے، انہوں نے اسی اننگز میں ٹیٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔پاکستان کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی گری جو 19 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بنے جب کہ محمد حفیظ 53 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ کے شاندار کھیل کے بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور فرگوسن نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔