سگریٹ پرٹیکس 50 فیصد کم کرنے کیخلاف انکوائری شروع
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سابق حکومت کی جانب سے سگریٹ پر ٹیکس کم کرنے کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔سابق حکومت کیجانب سے سگریٹ پر ٹیکس کم کرنے سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔2017 میں سگریٹس پر ٹیکسوں کی شرح میں 50 فیصد سے زائد کمی کی گئی ہے۔ ٹیکس کم کرنے سے ایف بی آر کی آمدن 120 ارب روپے سے کم ہوکر 80 ارب روپے تک پہنچی ہے۔2017 میں تمباکو سیکٹر سے ٹیکس آمدن میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی حکومت نے سگریٹ پر تین میں سے تیسرا سلیب ختم کردیا تھا وزارت قومی صحت کی جانب سے بھی اہم کردار ادا کیا گیا ہے ۔ جس سے تمام سگریٹس سلیب تھری سے دوم میں آگئے جس سے سگریٹ پر ٹیکس میں کمی آگئی اور حکومت کو اس وقت 60 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ سگریٹ پر ٹیکس کم کرنے سے ایک طرف سگریٹ پر ریونیو کم ہوگیا اور دوسری جانب سگریٹ کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا حکام ہیلتھ ڈویڑن کے مطابق سگریٹ پر ٹیکسز میں کمی سے اٹھارہ سال سے کم عمری کے نوجوانوں میں سگریٹ پینے کی عادت میں اضافہ ہوا تھا۔
سگریٹ ٹیکس