دہرے ٹیکس کے باعث ٹیکس گوشواروں کی تعداد کم ہوکر 5لاکھ رہ گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکس ماہرین اورچارٹرڈ اکائونٹنٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے مستقل ٹیکس گزاروں پر پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے دہرے ٹیکس کے باعث ٹیکس گوشواروں کی تعداد 13لاکھ سے کم ہوکر 5لاکھ رہ گئی ہے، پی آر اے غیر متعلقہ نوٹسز بھجوانے کا سلسلہ بند کرے، غیر قانونی نوٹسز اور آڈٹ سسٹم بند کرنا ہوگا، انفورسمنٹ آفیسرز ہی نوٹسز جاری کرکے غیر قانونی طور پر آڈٹ کرنے کا مجاز نہیں۔ سابق صدر لاہور ٹیکس بار حبیب الرحمن زبیری، ٹیکس ماہرین ذوہیب الرحمن زبیری، چارٹرڈ اکائونٹنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما سید محمد حسن علی قادری، یونٹی لائرززایسوسی ایشن لاہور ڈویڑن کے صدر عاشق علی رانا سمیت دیگر ٹیکس ماہرین نے کہا کہ پی آر اے کا آئی ٹی سسٹم سٹرائیو مکمل طور پر غیر فعال ہے اور ٹیکس گزاروں کو نوٹسز کے جواب میں انتہائی دشواری پیش آتی ہے