صفائی منصوبے میں جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیا گیا: نرگس فیض
لاہور(خبر نگار) پےپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فےض ملک نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال بعدوزےر اعلیٰ کو پنجاب کی صفائی کاخےال آگےا ہے، صفائی کے اس منصوبے مےں پھرجنوبی پنجاب اور چھوٹے اضلاع کونظرانداز کردےا گےا ہے، چھوٹے اضلاع کے عوام سے نارواسلوک کب تک ہوتا رہے گا۔ پنجاب مےںصفائی کا اعلان کرنے والے پورے ملک کے مسترد شدہ سےاستدان اپنی جماعت مےں شامل کررہے ہےں ،کےا حکومت پنجاب کے ادارے اپنے شہروں کی صفائی کرنے کے بھی قابل نہےں ہےں۔صوبائی حکومتو ںکو بجلی پےدا کرنے کا اختےار ملے کافی وقت گزر چکا ہے، اب کوڑاکرکٹ سے بجلی پےدا کرنے کا خےال آرہا ہے۔