رپیڈ منصوبے کی تکمیل پر عوام تمام تکلیفیں بھول جائینگے: رانا مبشر اقبال
کاہنہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مبشر اقبال نے محمد رضا ایڈووکیٹ چیئر مین پاور گروپ آف لائرز کے ڈیرے پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے میاں نواز شریف کی مقبولیت اس وقت نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے، ملک بھر کی عوام انہیں ایک بار پھر وزیر اعظم دیکھنے کے لیے بے تاب ہے، آئندہ الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں اور سونامی کا بھرکس نکال دیں گے، (ن) لیگ میںدھڑا دھڑ سیاستدانوںکی شمولیت نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں، مسلم لیگ(ن) صوبوں اور مرکز میں حکومت بنا کر عوام دوست پالیسیاں نافذ کر کہ ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کے بڑے منصوبے کو سراہا گیا، انشاءاللہ رپیڈ بس منصوبہ چند دنوں میں مکمل ہونے کے بعدعوام موٹروے منصوبے کی طرح سراہے گی، تمام تکلیفیں بھول جائے گی۔ کاہنہ میں ترقیاتی کاموں کے تمام منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ملنے والے دس کروڑ روپے کے فنڈز بھی حلقہ کی بہتری کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔