ایوانِ کارکنان تحریکِ پاکستان میں ماہِ اقبال کے سلسلے میں ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر شہزاد قیصر کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور میں منعقد ہونے والے اس لیکچر میں ڈاکٹر شہزاد قیصر نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے کے ذریعے روحانی جمہوریت کا تصور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر ہونے والے خود کش دھماکے ہرگز اسلام نہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ اقبال کے تصورات کو اگر معاشرے میں پھیلا دیا جائے تو ہماری ریاست ایک فلاحی مملکت بن سکتی ہے۔ تقریب میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیداران اور طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی۔