امریکی وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مشہور فلمی سیریز Star Wars سے متاثر ایک پوسٹ کے ذریعے نیا محاذ کھول دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے اس اکاؤنٹ نے، جس کے انتظام پر پہلے بھی سوالات اٹھ چکے ہیں کہ اسے کون چلاتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک تصویر شائع کی، جس میں وہ عضلاتی جسم کے ساتھ، ایک "سرخ تلوار" تھامے دکھائے گئے ہیں۔تصویر کے ساتھ لکھا گیا "سب کو خوشی کا دن مبارک، خصوصاً بائیں بازو کے شدت پسندوں کو، جو اپنی تمام تر طاقت سے 'سیٹھ کے شہزادوں' (جو اسٹار وارز کے ولن ہیں)، قاتلوں، منشیات فروشوں، خطرناک قیدیوں، اور بدنام زمانہ گینگ MS-13 کے ارکان کو ہماری کہکشاں میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تم انقلاب نہیں ہو، بلکہ سلطنت ہو!"آخر میں مشہور فلمی جملے سے اقتباس کرتے ہوئے لکھا گیا "خدا کرے 4 مئی تمہارے ساتھ ہو!"اس تصویر نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی۔ پلیٹ فارم "ایکس" پر کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ سرکاری اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟بعض صارفین نے تصویر کو نا مناسب قرار دیا، خاص طور پر اس بنا پر کہ ٹرمپ کے ہاتھ میں سرخ تلوار ہے، جو فلمی سیریز میں "برائی" کی علامت سمجھی جاتی ہے۔کئی افراد نے "ایکس" کے مصنوعی ذہانت پروگرام "گروک" سے بھی اس بارے میں سوالات کیے۔اگرچہ با ضابطہ طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ پیغامات کون شائع کر رہا ہے، لیکن عام طور پر وائٹ ہاؤس کا ڈیجیٹل اسٹریٹیجی آفس اس اکاؤنٹ کو چلاتا ہے۔اس ٹیم کی قیادت کرسچیئن ٹوم کر رہے ہیں، جب کہ نمایاں اراکین میں اینجیلا کراسنک (پلیٹ فارمز کی ڈائریکٹر)، ٹریکا لیمبرٹ (نائب ڈائریکٹر)، اور پیٹرک اسٹیفنسن (سینئر مشیر) شامل ہیں۔اس کے علاوہ، ڈین اسکاوینو، جو وائٹ ہاؤس میں نائب چیف آف اسٹاف ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کی ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کے نگراں سمجھے جاتے ہیں۔تین روز کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ نے ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر شائع کی، جس پر خاصا تنازع اٹھا۔گذشتہ جمعے کو اسی اکاؤنٹ نے ایک اور AI تصویر شیئر کی، جس میں ٹرمپ کو پاپائے روم کے لباس میں دکھایا گیا تھا۔یہ تصویر خود ٹرمپ نے Truth Social پر شیئر کی تھی۔ اس سے قبل وہ صحافیوں سے یہ بات کہہ چکے تھے کہ وہ "پوپ بننے کی خواہش رکھتے ہیں"۔ یہ بیان پوپ فرانسس کی وفات کے بعد سامنے آیا تھا۔
ٹرمپ کی تصویر نے تنازع کھڑا کر دیا ... وائٹ ہاؤس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟
May 05, 2025 | 13:50