پاکستان، بھارت کشیدگی کے ہم پر براہ راست منفی اثرات ہوں گے: افغان حکام

May 05, 2025

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا کابل اور پورے خطے پر براہ راست منفی اثر پڑے گا۔ افغان وزارت خارجہ کے سینٹر فار سٹرٹیجک سٹڈیز (چی ایس ایس) کے ڈپٹی ڈائریکٹر حکمت اللہ زالند نے پریس کانفرنس کے دوران کہا چونکہ پاکستان اور بھارت ہمارے ہمسایہ ممالک ہیں اس لئے اگر یہ کشیدگی پھیلتی ہے تو اس کے خطے کے دیگر ممالک سمیت افغانستان پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم اپنی متوازن پالیسی کی روشنی میں دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ واہگہ بارڈر کی بندش کا ذکر کرتے کہا اس فیصلے سے افغان تاجروں کو نقصان ہوگا۔

مزیدخبریں