لکی مروت (محمد اشفاق خان مروت سے) لکی مروت کے علاقے شاہ طورہ تختی خیل میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ یہاں حکام نے بتایا کہ گذشتہ شب چوکی پر ناکام حملے کے بعد دہشتگرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے تو پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پر حملے کی پلاننگ کرتے ہوئے قریبی علاقے درگہ جنگل میں پھر آ موجود ہوئے جس پر چوکی شاہ طورہ پولیس کے جوانوں نے جواں مردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے انتہائی جدید غیر ملکی ایم فور رائفل اور ایک 9 ایم ایم پستول قبضے میں لے لیا۔ آئی جی پی خیبر پی کے ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف خیبر پی کے پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرنے پر جوانوں کو شاباش دی اور ان کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
لکی مروت میں چوکی پر حملہ ناکام ‘ 2دہشت گرد ہلاک
May 05, 2025