جھوٹ پر مبنی پلگام واقعے کی دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے: اختر ڈار

May 05, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پہلگام واقعے کی اقوام عالم میں جگ ہنسائی اور بھارت کے اندر سے بھی انگلیوں کے اٹھنے سے بھارت اخلاقی نفسیاتی برتری کھو چکا ہے، اب بھارتی میڈیا بھی پینترے بدل رہا ہے، سرکردہ ملکوں چین، امریکہ، روس، سعودیہ عرب کا پہلگام واقعہ پر کان نہ دھرنے اور اس کی حقیقت سامنے آنے پر بھارت اور مودی کو شرمندگی کا سامنا ہے۔ پوری قوم اور تمام سیاسی قوتیں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اب بھارت منہ چھپانے پر مجبور ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں