الیکٹرانک فائلنگ سسٹم میں تکنیکی خرابیاں،کاروباری حضرات مشکلات کا شکار 

May 05, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 8 اپریل 2025 کو جاری کردہ ایس آر او 578(I)/2025 پر نظر ثانی کرے کیونکہ اس کی وجہ سے سیمنٹ ڈیلرز اور ایس ایم ایز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے آل پاکستان سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے کہا حکومت کی ٹیکس ڈاکیومینٹیشن کے فروغ کی کوششیں اچھی ہیں مگر اس ایس آر او کا اچانک نفاذ اور پیچیدہ تقاضے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں اور سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ 

مزیدخبریں