سمیڈا بورڈ کا اجلاس :ری ویمپنگ  پلان کی منظوری

May 05, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 30 واں اجلاس گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ج ہارون اختر خان کی صدارت میں ہوا جس میں سمیڈا کی اصلاح کے نفاذ کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران کے علاوہ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا بھی  موجود تھے۔

مزیدخبریں