لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) بھارت ازلی دشمن ہے۔ ہمیں اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ حکومت دوسرے ممالک کے سامنے بھیگی بلی نہ بنے امریکہ کے ذریعے جنگ نہ کرنے کی اپیل باعث شرم ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے اوکاڑہ سے مولانا جابر حسین مدنی کی قیادت میں جامعہ القدس چوک دالگراں میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا حافظ محمد فیاض اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔
بھارت ازلی دشمن ، اسکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا:عبد الغفار روپڑی
May 05, 2025