لاہور(نیوز رپورٹر)دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی نے کہا کشمیر اور فلسطین میں جس طرح کا ظلم روا رکھا جا رہا ہے اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ہم جس انسانی حقوق کے دور میں جی رہے ہیں۔ وہ انسان کی اپنی ایجاد ہیں اور اسی وجہ سے ان کو توڑ ناآسان ہے کیوں کہ اس میں کسی آخری جوابدہی کا تصور موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باقر العلوم یونیورسٹی قم ایران کے زیر اہتمام ’’مشرق میں انسانی حقوق کا تصور‘‘کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد مہدی نے کہا گزشتہ صدی تک دنیا بھر کو نو آبادیاتی دور کا سامنا کرنا پڑا اور اس دور اور موجودہ دور میں من مانی کے رویوں کو درست قرار دینے کیلئے یہ بیانیہ تراشہ گیا کہ انسانی حقوق کے تصور کی یہ نعمت ہمارے ذریعے سے دنیا کو ملی ہے ورنہ دنیا ان امور سے ناآشنا اور تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھی۔ انسانی حقوق کے حوالے سے یہ تصور قائم کیا گیا ہے کہ انسانیت انگلستان کی احسان مند رہنی چاہیے کہ اس کے ذریعے سے میگنا کارٹا کے نصیب ہوا ہے۔
آج کے انسانی حقوق انسان کی اپنی ایجاد ،کسی جوابدہی کا تصور موجود نہیں: محمد مہدی
May 05, 2025