غزالی پارک وحدت کالونی میں 15 روز سے سینکڑوں گھروں کی گیس بند 

May 05, 2025

لاہور (نیوزرپورٹر)چیئرمین رفاعی کمیٹی محمد انور اور یاور شبیر ایڈوکیٹ نے کہا محکمہ سوئی گیس کے حکام کی غفلت اور ناہلی سے غزالی پارک وحدت کالونی کے سینکڑوں گھروں میں 15 روز سے گیس نہیں آرہی۔ سوئی گیس حکام کو کئی مرتبہ آگاہ کیا مگر ابھی تک گیس بحال نہیں ہو سکی۔ مکینوں نے وزیراعظم سے اپیل کی اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں