پہلگام واقعہ بھارتی سازش، ناکام ہوچکی ہے : بلال اعجاز

May 05, 2025

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) پہلگام واقعہ بھارتی سازش تھی جو ناکام ہوچکی ہے بھارت 25سال سے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے ۔چوہدری بلال اعجازسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ،فوج ہردہشت گردی کامقابلہ کرنے کیلئے ہروقت تیارہے بھارت نے پہل کی تواینٹ کاجواب پتھر سے دیں گے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے گا سابق ایم این کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان میں شرپسندی اور دہشت گردوں کو سپورٹ کیاہے پاکستان کی سلامتی کے لئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے بھارت خطے میں جان بوجھ کر حالات خراب کرنے سازشوں میں مصروف ہے اس غیرذمہ دارانہ رویہ کی وجہ  سے پورے خطے میں امن وامان کامسئلہ پیداہوچکاہے ۔

مزیدخبریں