گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیا کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 نے فائر فائٹرز کا عالمی دن نہایت دلی جوش و جذبہ سے منایا،فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پرسنٹرل ریسکیو اسٹیشن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تمام ریسکیورز،ریسکیو رضاکار، طلبا اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شہدا فائر فائٹرز کے لیے فاتحہ خوانی کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں رفعت ضیا تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے دوسروں کی جان و مال بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
گوجرانوالہ:فائر فائٹرز کا عالمی دن کے موقع پرسنٹرل ریسکیوسٹیشن میں سیمینار
May 05, 2025