ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اورچیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صا حب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈورپالیسی پرعملدرآمد جاری، ڈپٹی کمشنرمحمد تسلیم اختر راؤ نے اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اورفوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شا ہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنائیت سمیت دیگرضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ، صفائی و دیگرعوامی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک تمام ضلعی افسران عوامی مسائل سن رہے ہیں ۔، عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
ننکانہ صاحب:ڈی سی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے
May 05, 2025