کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

May 05, 2025

لاہور(نامہ نگار) باٹا پور کے علاقے میں جلو موڑ کا رہائشی 24 سالہ شہزاد کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ شہزادچھت پر لگے وائی فائی انٹینے کو ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کی تاروں سے چھونے سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ داتا دربار کے علاقے میں پیر مکی دربار کے قریب ہائی وولٹیج تاروں سے منسلک کھمبے پر ایک کبوتر بیٹھا ہوا تھا۔کبوتر پکڑنے کیلئے نامعلوم نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا اور کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

مزیدخبریں