فیروز والہ : ڈاکوئوںنے متعدد افراد  کو لوٹ لیا ‘مزاحمت پر تشدد

May 05, 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں ڈاکواسلم اور ساتھی سے موٹر سائیکل‘ نقدی‘ موبائل چھین کرلے گئے‘مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جی ٹی روڈ پر شاہدرہ کے قریب ڈاکو دکاندار سے 50 ہزار روپے اور موبائل چھین کرلے گئے۔ رانا ٹاؤن کے قریب ڈاکو نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی۔ جاوید نگر کے قریب ڈاکو دو دوستوں سے موٹر سائیکل‘ 90  ہزار روپے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو کلینک میں داخل ہوکر مالک اور مریضوں  سے ہزاروں روپے نقدی اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔

مزیدخبریں