اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد فیصل مسجد کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں مع السلام اور الدعوہ اکیڈمی اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے کیا گیا ، دو روزہ حج و عمرہ تربیہ نمائش 5 مئی اتوار کی عصر تک جاری رہے گی یہ ایک منظم اور بہترین انداز میں عازمین و حج و عمرہ کے لیے تربیتی سیشن تھا اس نمائش کا باقاعدہ آغاز دن 11 بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں ملک کے معروف ڈاکٹر قاری عبدالرحمن البازئی نے تلاوت سے ایمان تازہ کیا اسے کے بعد معروف نعت خواں اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شریعہ ایڈوئز محترم خواجہ سلطان قمر صاحب نے حمد و نعت پیش کی اور زاہرین ان کے کلام سے ایمانی حلاوت حاصل کی اس کے بعد الدعوہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر آئی آر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق صاحب نے اپنی قیمتی گزارشات اور اپنے حج و عمرہ کے دوران پیش آنے والے تجربات سے زائرین کو روشناس کروایا اور قیمتی نصائح کیں۔ اس کے بعد سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب نے سفرحج پر مفصل خطاب کیا۔ اسکے بعد ڈاکٹر اسد اللہ صاحب نے ادارے کا مکمل تعارف اور انکی خدمات کو تفصیل سے پیش کیا اسکے بعد مع السلامکے چیف ایگزیکٹیو معراج الدین اسیف صاحب نے پاکستان میں اس نمائش کی غرض و غایت بیان کی انھوں نے بتایا کہ پوری دنیا سے عازمین حرمین شریفین میں آتے ھیں اپنی ساری زندگی کی کمائی کو اکٹھا کر کے اس سعادت کو حاصل کرتے ھیں لیکن مسائل کی عدم واقفیت اور درست تربیت حاصل نہ ھونے کی وجہ سے سب سے زیادہ پاکستان سے جانے والے زائرین غیر منظم اور پریشانی کا شکار ھوتے ھیں ۔
فیصل مسجد میں 2024کی پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد
May 05, 2024