نیپال کے ایورسٹ بیس کیمپ میں کورونا وائرس کی علامات والے کوہ پیماں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس سے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مونٹ ایورسٹ بیس کیمپ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیس کیمپ اور اس سے اوپر کے لیول والے کیمپوں سے متعدد کوہ پیماں کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر کھٹمنڈو کے متعدد ہسپتالوں میں بھیجا گیا تھا جہاں 17 کوہ پیماوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔واضح رہے کہ غیر ملکی کوہ پیما نیپالی حکومت کی آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور نیپالی حکام کی جانب سے بیس کیمپ میں جانے سے پہلے کوہ پیماں کو قرنطینہ کرنا لازم ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024