مالی کی ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،9 بچوں کی پیدائش مراکش کے اسپتال میں ہوئی جن میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں۔ وزارت صحت مالی کا کہنا ہے ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں، پیدائش سے قبل الٹرا ساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ مالی میں صحت کی سہولیات ناکافی ہونے کے باعث حکومت نے حلیمہ سیزے نام کی 25 سالہ خاتون کو مراکش منتقل کیا تھا۔ مراکش کے وزارت صحت کے ترجمان راچد کوڈھاری کا اس بابت کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال دنیا کے کسی اور ملک کے کسی اسپتال میں بیک وقت اتنے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38